شہرقائدمیں24گھنٹوں کےدوران 2790 شہریوں کےچالان

Nov 03, 2025 | 10:05:AM
شہرقائدمیں24گھنٹوں کےدوران 2790 شہریوں کےچالان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اُسامہ ملک)شہرقائدمیں24گھنٹےکےدوران 2 ہزار 790 شہریوں کےچالان کیےگئے،ٹریفک پولیس حکام نے  رپورٹ تیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیے گئے،سیٹ بیلٹ ناپہننے پر 1ہزار607چالان کیےگئے۔
رپورٹ کے مطابق تیز رفتار ڈرائیونگ پر59 ،بغیر ہیلمٹ پر 743،لال سگنل جمپ کرنے پر150اوردوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر73چالان کئےگئے۔

یہ بھی پڑھیں:تکنیکی و آپریشنل خرابیوں نے ایئر ٹریفک کو بریک لگادی،5پروازیں منسوخ
رپورٹ کے مطابق غیرقانونی پارکنگ پر 13 ،اوور لوڈنگ پر6 اورسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر3چالان کئے گئے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق رانگ وے آنے پر8اور کالے شیشوں پر59چالان کئے گئے۔