اسرائیل کیخلاف جنگ جہاد ہے، حسن نصراللہ

Nov 03, 2023 | 18:53:PM
اسرائیل کیخلاف جنگ جہاد ہے، حسن نصراللہ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ ہماری طاقت اسلحہ نہیں ایمان ہے، اسرائیل کیخلاف جنگ جہاد ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ فلسطینی شہیدوں کے اہل خانہ کو رتبہ شہادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہیں، شہداء کا رتبہ منفرد تر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ جنگ، 31 صحافی اور میڈیا کارکن ہلاک ہوئے، سی پی جے

انہوں نے کہا کہ مسلمان شہادت کے رتبے کو اچھے سے سمجھتے ہیں، ہماری طاقت اسلحہ نہیں ایمان ہے، اسرائیل کیخلاف جنگ جہاد ہے، دنیا نے اسرائیلی مظالم پر مجرمانہ طور پر آنکھیں بند کرلی ہیں۔

حسن نصراللہ کا مزید کہنا تھا کہ طوفان اقصیٰ کی جنگ وسیع تر ہو کر مختلف محاذوں اور میدانوں تک پہنچ گئی ہے، فلسطینی ماؤں، بہنوں کی آواز پر ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔