ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس وین کے قریب دھماکا،ہ  6  افراد جاں بحق، 20 افراد زخمی

Nov 03, 2023 | 13:31:PM
 ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی  جبکہ  6  افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

مزٰید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری میں صحافی جاں بحق، ساتھی رپورٹر اور اینکر رو پڑے

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔