نگران وزیراعلیٰ کا رات گئے گھوڑا چوک اور نواز شریف انٹرچینج منصوبے کا دورہ

Nov 03, 2023 | 00:11:AM
نگران وزیراعلیٰ کا رات گئے گھوڑا چوک اور نواز شریف انٹرچینج منصوبے کا دورہ
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے رات گئے اچانک گھوڑا چوک اور نواز شریف انٹرچینج بیدیاں انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے گھوڑا چوک مںصوبے پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعلیٰ نے گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبے پر کام کی رفتار کو سراہا جہاں فلائی اوور کی تعمیر کیلئے سٹیل شٹرنگ باندھنے کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غیرقانونی مقیم افراد کی مدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، محسن نقوی

دورے کا موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، ڈی سی رافعہ حیدر اور ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔