آئی ایس پی آر کا عمران خان کے کنٹینر پر حملے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار

Nov 03, 2022 | 19:33:PM
24 نیوز,آئی ایس پی آر , چیئرمین تحریک انصاف, عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی ایس پی آر کا عمران خان کے کنٹینر پر حملے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار ،آئی ایس پی آر نے واقعہ میں  قیمتی انسانی جان کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔واقعہ میں زخمی تمام افراد کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ضرور پڑھیں : سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ایک شخص جاں بحق، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت7 افراد زخمی

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ سے ایک شخص  جاں بحق ،عمران خان،فیصل جاوید ،عمران اسماعیل سمیت 5  افراد زخمی  ہوگئے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ احمد چٹھہ کی حالت تشویشناک ہے۔وزیر آباد کے  اللہ والا چوک میں گاڑی میں سوار  افراد نے عمران خان کے کنٹینر پر  فائرنگ کی ، زخمیوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،  زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹانگ پر فائر لگے ہیں، پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ، بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان  کو گرفتا ر کرلیا گیا ۔