اذان کے وقت میوزک بجاتے تھے، یہ قابل قبول نہیں تھا, فائرنگ کرنے والے کا بیان

Nov 03, 2022 | 18:17:PM
اذان کے وقت میوزک بجاتے تھے، یہ قابل قبول نہیں تھا, فائرنگ کرنے والے کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
پولیس کی حراست میں ملزم نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اور یہ چیز مجھ سے دیکھی نہیں گئی اس لئے میں نے اسے مار دیا،ملزم کا کہناتھا کہ میں نے اسے مارنے کی پوری کوشش کی، میں نے کوشش کی کہ صرف اور صرف عمران خان کو ماروکسی اور کو نہیں ۔
پولیس کو بیان ریکارڈ کرتے ہوئے ملزم نے کہاکہ ادھر اذان ہو رہی تھی اور ادھرمیوزک بج رہا تھا میرے ضمیر کو یہ چیز اچھی نہیں لگی،میں نے اچانک فیصلہ کیا کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی ۔
ملزم نے پولیس کو بتایاکہ جس دن سے عمران خان لاہور سے چلا ہے میں نے فیصلہ کر لیاتھا کہ اسے چھوڑنا نہیں ، اس کا کہناتھا کہ میرے پیچھے کوئی نہیں ،میں اپنی بائیک پر آیا ہوں میری بائیک ماموں کی دکان پر کھڑی ہے ۔