کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 68 کیسز رپورٹ

Nov 03, 2022 | 10:26:AM
کورونا , وار ,تھم ، مزید 68 کیسز, رپورٹ
کیپشن: کورونا وائرس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 083 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

 این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 083 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 68 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

 اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 57 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔