مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر۔۔۔کوکنگ آئل 65 روپے فی لٹر تک مہنگا

Nov 03, 2021 | 18:38:PM
یوٹیلیٹی سٹورز، برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، مہنگے
کیپشن: گھی، کوکنگ آئل مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل ایک بار پھر مہنگے کر دیئے گئے،کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لٹر مہنگاکردیاگیاجبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ریلیف پیکیج کے اعلان کیا گیا دوسری یوٹیلیٹی سٹورز پر مزید مہنگائی کا طوفان امڈ آیا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل ایک بار پھر مہنگے کر دیئے گئے،کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لٹر مہنگاکردیاگیاجبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ کردیاگیا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پٹرول سستا، مزید مہنگا کرنا ہوگا: وزیراعظم