حریم شاہ کا صندل خٹک کیساتھ ڈانس۔۔ نئی ویڈیو وائرل

Nov 03, 2021 | 15:57:PM
حریم شاہ صندل خٹک کے ڈانس کی نئی ویڈیو
کیپشن: حریم شاہ صندل خٹک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

 حریم شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ حریم شاہ  ڈانس کرتے ہوئے پاس بیٹھی صندل خٹک کو بھی ڈانس کیلئے کھینچتی ہیں پھر دونوں مل کر ڈانس کرتی ہیں، حریم شاہ اور صندل خٹک جس گانے پر ڈانس کررہی ہیں اُس کے بول یہ ہیں تیرے نام کے حرف کی تسبیح کو سانسوں کے گلے کا ہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:زویا ناصر کیساتھ موٹروے پر کونسا ناخشگوار واقعہ پیش آیا؟ ٹی وی شو میں بڑا انکشاف