زویا ناصر کیساتھ موٹروے پر کونسا ناخشگوار واقعہ پیش آیا؟ ٹی وی شو میں بڑا انکشاف

Nov 03, 2021 | 15:26:PM
موٹروے سے ڈر لگتا ہے زویا ناصر کا انکشاف
کیپشن: زویا ناصر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ 3 بار موٹروے سے اغواء ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ زویا ناصر نےاداکار جنید خان کے ہمراہ ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں موٹروے سے اس لئے ڈر لگتا ہے کیونکہ اُن کی والدہ کو موٹروے سے تین بار اغوا کیا گیا  ۔’ڈاکو میری والدہ کو اُن کی گاڑی سمیت اغواء کرکے کہیں سُنسان علاقے میں لے جاتے تھے اور پھر وہاں اُنہیں چھوڑ دیتے تھے۔‘

زویا ناصرنے اپنے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ روز پہلے کی بات ہے، میں اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ سے واپس آرہی تھی تو تین تلوار پر ایک ڈاکو نے ہماری گاڑی روک لی۔ڈاکو نے کار کا دروازہ کُھلوایا اور کہا کہ آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے فوراََ دے دو۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اُس کے بعد ٹینشن میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا اور میں نے زور زور سے چیخنا چِلّانا شروع کردیا جس کے بعد وہ ڈاکو بھاگ گیا۔‘

 یاد رہے کہ  اداکارہ زویا ناصر معروف ادیب، فلم کہانی و مکالمہ نویس، نغمہ نگار ناصر ادیب کی بیٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جوہی چاؤلہ کا شاہ رخ خان کی سالگرہ پر بڑا اعلان