عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی پیشگوئی

May 03, 2026 | 21:50:PM
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی پیشگوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فیوچر مارکیٹ کے رجحانات بھی اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت جاری رہے گی اور ایران کو اس راستے سے ٹول کی صورت میں زیادہ آمدنی حاصل نہیں ہوتی۔

دوسری جانب عالمی تیل تنظیم اوپیک پلس کے سات رکن ممالک نے تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی علیحدگی کے بعد ہونے والے اجلاس میں یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ جون سے نافذ العمل ہوگا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد بڑھنے اور قیمتوں میں مزید کمی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع