نک اسٹیورٹ ایران سے مذاکرات کرنیوالی امریکی ٹیم میں شامل

May 03, 2026 | 12:27:PM
 نک اسٹیورٹ ایران سے مذاکرات کرنیوالی امریکی ٹیم میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے نک اسٹیورٹ کو ایران امن مذاکراتی ٹیم میں شامل کر لیا۔
 امریکی میڈیاکی رپوٹس کےمطابق نک اسٹیورٹ کی ایرانی مذاکراتی ٹیم میں شمولیت جیرڈکشنرکی سفارش پرہوئی،نک صدرٹرمپ کےپہلےدورِحکومت میں محکمہ خارجہ اورمختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں،وہ فاؤنڈیشن فارڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے لابنگ شعبےمیں بھی رہ چکے ہیں،انہیں ایران سےمتعلق امور میں کافی تجربہ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران آئندہ ہفتے پاکستان میں مذاکرات کیلئے آمادہ ہوگیا؛امریکی اخبارکادعویٰ
امریکی میڈیا کےمطابق ایران کی 14نکاتی تجاویز 2 مرحلوں پرمشتمل ہے،پہلامرحلےمیں آبنائےہرمزکو دوبارہ کھولنے،بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز ہے،ایران و لبنان میں جاری جنگ کےمکمل خاتمے کیلئے مذاکرات کیےجائیں گے۔