پروفیسر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا،مولانا علی ابو محمد تراب  جمعیت اہل حدیث کے قائمقام امیر مقرر

May 03, 2025 | 23:15:PM
پروفیسر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا،مولانا علی ابو محمد تراب  جمعیت اہل حدیث کے قائمقام امیر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق)پروفیسر سنیٹر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی شوری نے نیا امیر مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر سنیٹر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم نے پڑھائی۔نماز جنازہ علامہ اقبال کالج کی گراونڈ سیالکوٹ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ  میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی راہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت  کی ،وزیر دفاع خواجہ آصف ، احسن اقبال،مولانا اسعد محمود ،علامہ ابتسام الہٰی ظہیر ،عبدالغفور حیدری ،مولانا احمد لدھیانوی نے بھی شرکت کی۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی شوری کی جانب سے مولانا علی ابو محمد تراب کو قائمقام امیر مقرر کیا گیا۔مولانا علی محمد ابو تراب کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔پروفیسر سینٹر ساجد میر کی وفات کے بعدمجلس شوری نے باہمی مشاورت سے امیر مقرر کیا۔