وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کو اہم بریفنگ دینگے

May 03, 2025 | 21:38:PM
وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کو اہم بریفنگ دینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کل (اتوار) تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔

 یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی،اس موقع پر شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔موجودہ صورتحال میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلی مثال ہے۔