پاکستان کا  آزادی صحافت میں دنیا کے خطرناک ممالک میں شمار ہوتا ہے،حافظ حمداللہ

May 03, 2025 | 18:39:PM
پاکستان کا  آزادی صحافت میں دنیا کے خطرناک ممالک میں شمار ہوتا ہے،حافظ حمداللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوم صحافت کے عالمی دن پر جمیعت العمائے اسلام ف کےمرکزی رہنما  حافظ حمداللہ نےکہا ہے کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔ پاکستان کا آزادی صحافت میں دنیا کے خطرناک ممالک میں شمار ہوتا ہے۔

یوم صحافت پر اپنے ایک بیان میں جے یو  آئی  حافظ  کے رہنما حمداللہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال پاکستان میں متعدد صحافی قتل ہوئے ہیں۔ 100سے زیادہ مقدمات درج کئے گئے ہیں اور 200سے زائد صحافیوں کو نوٹس ملے ہیں۔پاکستان میں پیکا جیسے سیاہ قانون کے تحت آزادی صحافت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ جس کو جے یو آئی یکسر مسترد کر چکی ہے اور مسترد کرتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ریاستی اور غیر ریاستی جبر کی مبینہ کاروائیوں سے آزادی صحافت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔لیکن جے یو آئی آزادانہ اورذمہ دارانہ سچائی پر مبنی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔جبر اور دباؤ کے باوجود جے یو آئی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی اور پیکا جیسے سیاہ قوانین کو جے یو آئی مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ سمندر برد کریگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ٹیوب ویلز سولرائزیشن منصوبہ ، کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنائے گا، اسحاق ڈار