"نقصان تمہارا ہی ہے!" فرحان سعید نے بھارتیوں کوپیغام دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار فرحان سعید نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا چینلز پر پابندی کے فیصلے پر دلچسپ انداز میں اپنا ردعمل دیا ہے۔
فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام پر لکھاکہ بات جنگ سے شروع ہو کر ہائی سکول والی بلاکنگ پر آگئی ہے،یہ آپ کا نقصان ہے۔ ان تمام بھارتی مداحوں کو محبت بھیجتا ہوں جو اس پابندی کا شکار بنے، اور دعا کرتا ہوں کہ سمجھداری غالب آئے تاکہ آپ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دوبارہ دیکھ سکیں۔
فرحان کے اس پیغام پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملاہے، کئی لوگ ان کے انداز کو پرامن قرار دے رہے ہیں، تو کچھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو چاہیے کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے اور جھوٹے فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کریں۔
دوسری طرف پابندی کے باوجود کئی بھارتیوں نے VPN کے ذریعے’’شیریں فرہاد‘‘دیکھنا جاری رکھا اور اس کے سکرین شاٹس فرحان سعید کو بھیجے، جنہیں اداکار نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بپاشا باسونے3 گھنٹے تک شوٹنگ کیوں رکوائے رکھی؟میکا سنگھ کاانکشاف
واضح رہے کہ اُڈاری، سنو چندا، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فرحان سعید ان دنوں ڈرامہ "شیریں فرہاد" میں اداکاری کے جوہردکھارہے ہیں،وہ انسٹاگرام پر بھی کافی ایکٹیورہتے ہیں اوران کے انسٹاگرام پرفالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔