آسٹریلیا میں عام انتخابات کیلئے پولنگ، ابتدائی نتائج رات گئے تک آنے کی  توقع

May 03, 2025 | 11:48:AM
آسٹریلیا میں عام انتخابات کیلئے پولنگ، ابتدائی نتائج رات گئے تک آنے کی  توقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں ہونےوالے عام انتخابات کیلئے پولنگ کاآغاز ہو گیا، دوبڑی سیاسی جماعتوں حکمران لیبر پارٹی اور اپوزیشن لبرل نیشنل اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔

وزیراعظم انتھونی البانیزدوسری مدت کے لئے میدان میں ہیں جبکہ پیٹرڈٹن بھی ان کے مضبوط حریفک کے طور پرسامنے آئے ہیں،پولنگ کا عمل شام تک جاری رہے گا جبکہ ابتدائی نتائج رات گئے تک آنے کی  توقع ہے۔

آسٹریلیا میں ووٹ ڈالنا قانونی طورپرلازمی ہے اورغیرحاضری کی صورت میں جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ملک بھرمیں ایک کروڑ 80 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرزموجود ہیں، جن میں سے نصف پہلے ہی ابتدائی ووٹنگ کے دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اب صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدیں گے

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج ملکی معیشت، مہنگائی، امیگریشن اورخارجہ پالیسی پرگہرے اثرات مرتب  کرسکتے ہیں۔