حافظ آباد : شادی سے انکار پر لڑکی نے دولہا پر تیزاب پھینک دیا

May 03, 2025 | 00:31:AM
حافظ آباد : شادی سے انکار پر لڑکی نے دولہا پر تیزاب پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حافظ آباد میں لڑکی نے شادی سے انکار پر دولہا پر تیزاب پھینک دیا جو دلہا کے والد پر گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں شادی سے انکارپر  لڑکی تیزاب لے کر لڑکے کی شادی میں پہنچ گئی ،لڑکی نے تیزاب پھینکا جو دولہا کے والد پر گر گیا ،تیزاب سے نوجوان کا والد جھلس گیا جس کو ہسپتال منتقل  کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیااورواقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: