آسٹریلیا میں لاپتا ماہی گیر کی لاش مگرمچھ کے پیٹ سے برآمد

May 03, 2023 | 21:10:PM
آسٹریلیا میں لاپتا ماہی گیر کی لاش مگرمچھ کے پیٹ سے برآمد
کیپشن: مگرمچھ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں دوستوں کے ساتھ مچھلیاں پکڑنے والا ماہی گیر اچانک لاپتا ہوگیا جس کے بعد اس کی لاش مگرمچھ کے پیٹ سے برآمد کرلی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کیون ڈارموڈی کے ساتھ موجود ایک ماہی گیر نے بتایا کہ اس نے مگرمچھوں کو حملہ کرتے ہوئے تو نہیں دیکھا مگر اپنے دوست کی چیخ کی آواز سنی تھی، کیون ڈارموڈی نامی شخص کو کوئنزلینڈ میں آخری مرتبہ ہفتے کو دیکھا گیا تھا،2 دن علاقے میں تلاش کے بعد پولیس نے 2 بڑے مگر مچھوں کو مار ڈالا جن کے پیٹ سے لاش کی باقیات ملیں۔انسانی جسم کے اعضا ملنے والے شخص کی باضابطہ طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ باقیات 65 سالہ کیون ڈارموڈی کی ہی ہیں،13 اور 9 فٹ لمبے مگر مچھوں کو پیر کو اسی علاقے میں مارا گیا جہاں سے 65 سالہ شخص لاپتا ہوا تھا۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ انسانی اعضا ایک مگرمچھ کے پیٹ سے ملے تاہم شبہ ہے کہ دونوں مگر مچھوں نے لاپتا ہونے والے شخص کو کھایا،آسٹریلیا میں عام طور پر مگر مچھ انسانوں پر حملہ نہیں کرتے لیکن 1985 کے بعد سے اسے 13 واں خطرناک حملہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چڑیا گھر سیر کو آیا بچہ شیر کا شکار ہو گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی