پرینیتی چوپڑا کی بھارتی سیاستدان سے منگنی کی نئی تاریخ سامنے آگئی

May 03, 2023 | 01:01:AM
پرینیتی چوپڑا کی بھارتی سیاستدان سے منگنی کی نئی تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان کی منگنی کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی کے حوالے سےگزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ اور راگھو چڈھا کی منگنی 10 اپریل کو ہوگی،لیکن اداکارہ کی بھارتی سیاستدان سے منگنی تاخیر کا شکار ہوگئی اور 10 اپریل کو نہیں ہوسکی۔

اب بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پری نیتی چوپڑا بالآخر 13 مئی کو نئی دہلی میں بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جب سے 22 مارچ کو پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو ایک ریسٹورینٹ میں ساتھ دیکھا گیا تب سے ہی بھارتی میڈیا پر ان دونوں کی منگنی اور شادی ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

تاہم اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نےخود ابھی تک ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔