عید پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، کتنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے؟جانیے

May 03, 2021 | 21:34:PM
عید پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، کتنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عید الفطر پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں،سرکاری ملازمین اور افسران عید الفطر کی 9 چھٹیوں کے مزے لیں گے ، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 10 مئی بروز پیر سے 15 مئی ہفتے کے روز تک عید کی چھٹیاں ہوں گی ،وفاقی ملازمین 8 اور9 کی چھٹیوں سے بھی لطف اندوز ہونگے، 16 مئی کو اتوار کی چھٹی ہو گی ۔
ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر 17 مئی کو کھلیں گے ،لیکن 8 مئی بروز ہفتہ کو تمام بینک کھلے رہیں گے، وزارت داخلہ عید کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  لیگی ایم این اے جاوید لطیف کا جسمانی ریمانڈ منظور