آئی سی سی  نےنئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

May 03, 2021 | 13:11:PM
آئی سی سی  نےنئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

آئی سی سی  کی نئی ون ڈے رینکنگ  کے مطابق نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پیچھے دھکیل کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جب کہ قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے، رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر ہے۔