وزیراعظم شہباز شریف کی صدر اردوان سے مشاورت، تمام اطراف سے تحمل اور بردباری کے مظاہرہ پر اتفاق رائے

Mar 03, 2026 | 23:36:PM
 وزیراعظم شہباز شریف کی صدر اردوان سے مشاورت، تمام اطراف سے تحمل اور بردباری کے مظاہرہ پر اتفاق رائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج شام جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے  ایران امریکہ اور اسرائیل کی جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی۔

وزیرِ اعظم ن شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر اردوان سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور  ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے بعد برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔
وزیرِ اعظم نے صدر اردوان کو برادر خلیجی ممالک کی قیادت سے اپنے حالیہ رابطوں میں ہونے والی گفتگو سے  آگاہ کی۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ  پاکستان کی جانب سے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اعادہ اور بحران کے حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی تیاری سے متعلق پیغام  سے ترکیہ کے صدر کو آگاہ کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے اس بات پر زور دیا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تمام فریق زیادہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر اردوان کو افغانستان کے تناظر میں حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس حوالے سے قریبی اور مسلسل رابطے میں رہنے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔