وسطی اسرائیل نئے ایرانی میزائل حملے کی زد میں آگیا، کم از کم 12 زخمی ہونے کی تصدیق

Mar 03, 2026 | 19:47:PM
 وسطی اسرائیل نئے ایرانی میزائل حملے کی زد میں آگیا، کم از کم 12 زخمی ہونے کی تصدیق
کیپشن: تین مارچ 2026 کو وسطی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے  کی زد میں آنے والے علاقے میں میگن ڈیوڈ ایڈوم کی گاڑی سڑک پر ایک گڑھے کے قریب سے گزر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہ گڑھا بھی ایک میزائل کا ٹکرا گرنے سے بنا۔  (فوٹو: میگن ڈیوڈ ایڈوم)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ایران نے وسطی اسرائیل  پر مزید میزائل داغ دیئے ۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے نئے میزائل حملوں کی تصدیق کردی ۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کے حکام نے  بتایا کہ حملے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو فورسز اور متعدد ہنگامی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر کام کر رہی ہیں۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق  ایران سے  فائرکئے گئے میزائلوں کے نئے حملے میں  12 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ ریسکیو ٹیمیں اب بھی ملبے سے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑحیئے:  ابھی روانہ ہو جاؤ: لاکھوں  امریکیوں کو اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے تقریباً تمام ممالک فوراً چھوڑنے کاحکم

ہنگامی مدد کے ادارے میگن ڈیوڈ ایڈوم نے وسطی اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھا کر 12 کردی ہے۔

ایم ڈی اے کا کہنا ہے کہ اس نے 40 سال کی ایک خاتون کا بھی علاج کیا جو ایک دھماکے سے زخمی ہوئی تھی، اور 11 دیگر افراد  کی شیشے کے ٹکڑوں اور دھماکوں کی زد میں آنے کے بعد  مرہم پٹی کی گئی ہے۔ یہ سب اچھی حالت میں ہیں۔