پنجاب ؛ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سوالوں کے جواب نہ دے سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)پنجاب اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ سوالوں کے جواب نہ دے سکا،کمیٹی نے 2010سے تاخیر کا شکار پیرا گراف کی تفصیل مانگ لی۔
محکمہ کے آڈٹ پیرا گراف میں بھی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہاکہ محکمہ انٹرنل آڈٹ کا طریقہ کار بتائے ۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے محکمہ کی نا اہلی تسلیم کر لی۔ ممبر یاور زمان نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات کا آپ کو علم نہیں ۔
کمیٹی نے ایڈیشنل سیکرٹری شاہ زیب کو نامناسب رویے پروارننگ دیدی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے بہتری کے لیے وقت مانگ لیا۔
کمیٹی نے محکمہ کی تیاری نہ ہونے پر باقی ایجنڈا موخر کر دیا۔کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی افتخار حسین چھچھر نے کی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ ایڈیشنل سیکرٹری سمیت محکمے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ویزا سروس معطل کر دیں