مشرق وسطیٰ میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کا خدشہ سر اُٹھانے لگا

Mar 03, 2026 | 17:25:PM
مشرق وسطیٰ میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کا خدشہ سر اُٹھانے لگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال پیدا ہونے کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہونے کا خدشہ سر اُٹھانے لگا ہے۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ سے نہ صرف ایران بلکہ دیگر عرب ممالک جوہری ہتھیاروں کے حصول پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ جنگ وسیع ہونے سے جوہری پھیلاؤ کے مسائل قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی