کینیڈا کے شہریوں کو UAE چھوڑنے کی ہدایت

Mar 03, 2026 | 09:00:AM
کینیڈا کے شہریوں کو UAE چھوڑنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کینیڈین حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر متحدہ عرب امارات چھوڑنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

کینیڈین حکام کا جاری ہدایت نامے میں کہنا ہے کہ عرب امارات میں موجود کینیڈین شہری حکومت کی خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کریں۔

 حکام نے کینیڈین عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زمینی راستے سے سعودی عرب یا سلطنت عمان ( مسقط ) پہنچیں۔ 

کینیڈین حکام نے کہا کہ کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خدشہ ہے۔

سکیورٹی صورتحال اچانک مزید بگڑ سکتی ہے، شہری فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہیں۔

مزید پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی، پٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،18 رکنی کمیٹی قائم