کراچی،گورنرہائوس میں افطار ڈنر و لکی ڈرا،خاتون کا پلاٹ نکل آیا،خوشی سے آبدیدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنرہائوس میں عوام کے لئے گرینڈ افطار و ڈنر کے بعد لکی ڈرا ہوئی۔ لکی ڈرا کے موقع پر سماجی کارکن علی شیخانی ، ظفر عباس بھی موجود تھے۔لکی ڈرامیں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے حالات معلوم کئے۔ نازیہ امتیاز نے گورنرسندھ کو بتایا کہ میرا شوہر کمپنی میں ڈرائیور ہے، کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں، دو جوان بیٹیاں ہیں۔ گورنر سندھ نے دونوں بیٹیوں کی شادی کے لئے ڈھائی، ڈھائی لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ گھر کی تعمیر کے لئے کنسٹرکشن کی مد میں 10 لاکھ روپے بھی دینے کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر ایک یوٹیوبر کو ایک لاکھ روپے کیش اور ٹچ موبائل بھی دینے کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز میں ایمپائرز کو ن ہونگے،اعلان کر دیا گیا