عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ مکمل 

Mar 03, 2025 | 14:55:PM
عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ مکمل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی 4 رکنی ٹیم ڈاکٹر الطاف حسین کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، ٹیم میں ڈاکٹر عمر فاروق،محمد علی عارف اور تاشفین امتیاز شامل  تھے۔

ٹیم نے عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، اس کے بعد پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

ٹیم  تقریبآ ایک گھنٹہ جیل میں رہی، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا، جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا شوگر لیول اور بی پی نارمل آیا۔