سینیٹ الیکشن، بلوچستان سے 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے 

Mar 03, 2024 | 19:13:PM
سینیٹ الیکشن، بلوچستان سے 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے 
کیپشن: بلوچستان اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)سینیٹ کی بلوچستان سے خالی ہونے والی تین نشستوں کیلئے 40سے زائدامیدواروں نے کاغذات وصول کئے جبکہ 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پیپلز پارٹی کے میر عبد القدوس، آغا شکیل درانی، طارق مسوری اور میر حیر بیار شامل ہیں،باپ پارٹی کے مبین خلجی اور  کہدہ بابر نے سینیٹ کے نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،دوستین ڈومکی اور میر خان کرد نے مسلم لیگ ن کے جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،جمعیت علما اسلام کے عبد الشکور غیبزئی اور  آغا محمود نے سینیٹ کے نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،آزاد امیدواروں میں کاشف عزیز اور میر دانش لانگو نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے بیان کی تائید کر دی،موجودہ پارلیمنٹ سے متعلق بھی بیان جاری کردیا