کرکٹ نیوزی لینڈ کا 2 رکنی سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا 

Mar 03, 2024 | 12:37:PM
نیوزی کرکٹ ٹیم کے دورہ سے قبل کرکٹ نیوزی لینڈ کا 2 رکنی سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وفد میں نیوزی لینڈ پلئیرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیوزی کرکٹ ٹیم کے دورہ سے قبل کرکٹ نیوزی لینڈ کا 2 رکنی سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وفد میں نیوزی لینڈ پلئیرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق وفد پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گا اور دوسرے مرحلے میں لاہور میں ٹیم ہوٹل اور سٹیڈیم انتظامات کا جائزہ لے گا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپریل میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور مجوزہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انڈیا ٹاپ پوزیشن پر آگیا

شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔