پشاور: معمولی تکرار پر میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

Mar 03, 2023 | 15:21:PM
پشاور: معمولی تکرار پر میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں میاں بیوی نے معمولی تکرار پر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی صدر سرکل ملک حبیب کے مطابق مقتولین کے بیٹے نے بتایا کہ گھریلو معاملے پر دونوں میں بحث ہوئی اور اسی دوران دونوں ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ شوہر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، ڈاکٹر کی 22 سالہ مریضہ سے مبینہ زیادتی

پولیس کے مطابق فارنزک ٹیمز موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں جس کے بعد تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ واقعہ  گاؤں بڈھ بیر شہاب خیل میں پیش آیا۔