بلی اور کبوتر کی انوکھی دوستی ۔۔۔ویڈیو وائرل

Mar 03, 2022 | 16:00:PM
بلی اور کبوتر
کیپشن: بلی اور کبوتر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بلی کبوتر کی ازلی دشمن ہے،  کبوتر کو سامنےدیکھ کر بلی کی بھوک چمک اٹھتی ہے اور پھر بلی اپنی بھوک مٹانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔

موجودہ ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ بلی اور کبوتر میں انتہائی دوستی ہے جب کہ بلی اور کبوتر ایسے کھیلتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں جیسے دونوں میں بے حد پیار ہو۔ نہ صرف یہ کہ بلی کبوتر سے کھیل رہی ہے بلکہ کبوتر بھی بلی کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتا نظر آرہا ہے۔

کبھی بلی کبوتر کی طرف منہ کھول کر پکڑنے کی کوشش کرتی ہے تو دل دہل جاتا ہے کہ کبوتر بلی کی غذا بننے والا ہے لیکن اگلے ہی لمحے کبوتر بلی کے سر پر اپنی چونچ مارتا ہے جیسا کہ کوئی بزرگ بچے کو اس کی غلطی پر ہلکے سے سر پر چپت لگاتا ہے اور کہتا ہے کہ خبردار آئندہ ایسا نہیں کرنا ، اور کبھی دونوں یوں گلے ملتے ہیں جیسے مدتوں بعد ملے ہوں۔<