پوسٹ مارٹم کیلئے لائی جانیوالی خاتون زندہ نکلی

Mar 03, 2022 | 10:40:AM
مردہ خاتون ، فائل فوٹو
کیپشن: مردہ خاتون ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کو ڈاکٹروں کی جانب سے مرہ قرار دئیے جانے کے بعد چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کو مردہ قرار دے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے لے جایا گیا، خاتون کے شوہر نے پوسٹمارٹم روم میں لے جانے سے قبل بیوی کا ہاتھ پکڑ کراس کی نبض معلوم کی تو وہ معمول کے مطابق جاری تھی اور دل کی دھڑکن بھی چل رہی تھی۔ شوہر نے بیوی کو وہاں سے فورا نکالا اور ہسپتال لایا گیا۔ہسپتال میں معلوم ہوا کہ اس کے دل کی دھڑکن اور سانسیں باقاعدگی سے کام کر رہی ہیں۔ اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔ لواحقین نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا۔ پوسٹ مارٹم روم سے واپس لائی گئی زندہ خاتون کے معاملے پرہسپتال میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈاکٹروں پر خاتون کی حالت اور اس سےدیکھنے میں انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائدکیا گیا۔

ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت میں علاج کے لیے ہسپتال پہنچنے والی خاتون کی موت کا اعلان کیا اس کا معائنہ نہیں کیا گیا اور براہ راست موت کا اعلان کردیا جب کہ کسی بھی مریض کی موت کا اعلان کرنے سے پہلے الیکٹرو کارڈیوگرام کرنا ضروری تھا لیکن ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور اینستھیزیالوجسٹ نے خاتون کو مردہ قرار دے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

اب خاتون کا دوبارہ علاج کیا جا رہا ہے جب کہ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے واقعے کا سبب بننے والے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      تین سالہ بچی نے دو سالہ بہن کو ڈوبنے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل