عمران نیازی سلیکٹڈ سے رجیکٹڈ ہو چکے ہیں، احسن اقبال

Mar 03, 2021 | 21:13:PM
عمران نیازی سلیکٹڈ سے رجیکٹڈ ہو چکے ہیں، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سینٹ الیکشن کے حوالے گفتگو کرتے کہا ہے کہ عمران نیازی پہلے سلیکٹڈ تھے آج رجیکٹڈ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینٹ ہارنے کے بعد اگر عمران نیاز ی میں کوئی شرم اور حیا باقی ہے تو آج ہی استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن سے یہ باث ثابت ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف کے اپنے ممبران اسمبلی بھی حکومتی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم عمران خان اور ان کی نااہل ٹیم کی وجہ سے مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے ، جتنی جلدی ہو سکے قوم کو سلیکٹڈ سے جان چھڑوانا ہو گی۔