"حج کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی عرب نے رواں سال حج کرنے والے عازمین کے لئے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دے دیا۔
سعودی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ حج کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے کورونا ویکیسن کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کے موقع پر ذمہ داریاں ادا کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لئے بھی کورونا ویکسین لازمی ہو گی کیونکہ انہوں نے لوگوں کو مکہ، مدینہ اور انٹری پوائنٹس پر طبی سہولیات فراہم کرنی ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے کورونا کی مکمل ویکسینیشن کی ہو گی ان کے لئے قرنطینہ بھی لازمی نہیں ہو گا۔عالمی وبا کورونا کے کیسز آئے روز اوپر نیچے جارہے ہیں لہذا ہم مجموعی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ برس سعودی عرب نے محدود پیمانے پر لوگوں کو حج کی اجازت دی تھی۔