فیفا ورلڈ کپ؛ ایرانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے مل گئے

Jun 03, 2026 | 23:59:PM
 فیفا ورلڈ کپ؛ ایرانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   ایران کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو  فیفا ورلڈکپ 2026  سے قبل میکسیکو کے  ویزے جاری کر دیےگئے ہیں، جس سے ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میں شمولیت کے متعلق ایک  اہم انتظامی مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

ایرانی میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ٹیم کو ترکیےکے دارالحکومت انقرہ میں میکسیکو کے سفارت خانے نے ویزے جاری کیے۔

ایرانی فٹبال ٹیم اس وقت ترکیے میں موجود ہے، میکسیکو  ورلڈکپ  میں ایرانی ٹیم کا بیس وینیو  رہےگا۔

ایرانی فٹ بال ٹیم 6 جون کو ترکیے سے میکسیکو کے لیے روانہ ہوجائے گی، ورلڈکپ میں ایران کے تینوں گروپ میچز امریکا میں شیڈولڈ ہیں۔

خیال رہےکہ  فیفا ورلڈ کپ سے قبل  کھلاڑیوں کے ویزوں کا معاملہ ایران کے لیے ایک اہم مسئلہ  بن گیا تھا۔ فیفا ورلڈکپ 11 جون سے 19 جولائی 2026  تک  امریکا، کینیڈا  اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: