کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گلی میں کھیلتی بچی پر آوارہ کتوں کا حملہ

Jun 03, 2026 | 15:32:PM
 کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گلی میں کھیلتی بچی پر آوارہ کتوں کا حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گلی میں کھیلتی بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے حملے سے بچی کے چہرے پر گہرے زخم آئے ،ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے حملوں کے سرکاری ہسپتالوں میں یومیہ 150 سے زائد کیسز آرہے ہیں، زیادہ تر کیسز کورنگی، لانڈھی اور حب چوکی سے رپورٹ ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں سے 10 اموات اور 40 ہزار سے زائد زخمی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔