کوہلی کی شاندار پرفارمنس، رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلی بار آئی پی ایل جیت لی

Jun 03, 2025 | 23:17:PM
کوہلی کی شاندار پرفارمنس، رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلی بار آئی پی ایل جیت لی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈین پریمیئر لیگ  (آئی پی ایل) کے 18 ویں ایڈیشن میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کرلی، فائنل میچ میں بنگلور کی ٹیم نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے دی ۔

نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں  بنگلور کی ظرف سے دیے گئے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں  سات وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا پائی۔ ابتدائی طور پر پنجاب کی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا لیکن بنگلور کے باؤلرز نے بھی ہمت نہ ہاری اور یکطرفہ نظر آنے والے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

 پنجاب کی طرف سے ششانک سنگھ 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ جوس انگلس نے 39 رنز بنائے۔ سب سے زیادہ امیدیں جس کھلاڑی سے تھیں وہ کپتان شریاس ایئر تھے لیکن وہ صرف ایک رن ہی بنا پائے۔ بنگلور کی طرف سے بھوونیشور کمار اور کرنال پانڈیا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا:امریکہ