کرکٹ تاریخ میں تاخیر سے ٹاس ہونے کا انوکھا واقعہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کرکٹ کی تاریخ میں تاخیر سے میچ کا ٹاس ہونے کا انوکھا واقعہ رونما ہوگیا۔
میزبان انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی بس ٹریفک میں پھنسنے کے بعد 40 منٹ تاخیر سے اوول گراؤنڈ پہنچی،دونوں ممالک کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس 40 منٹ تاخیر سے ہوا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ٹریفک کا توڑ نکالا، جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت کچھ کھلاڑی سائیکل پر سٹیڈیم پہنچے۔
شیڈول کے مطابق ٹاس مقامی وقت کے مطابق ساڑھے12 بجے ہونا تھا اور میچ 1 بجے شروع ہونا تھا، میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی