غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
چھاپہ مار کاروائی ریلوے روڈ گجر خان پر واقع دکان پر کی گئی ، لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت امتیاز علی اور مہر دستگیر کے نام سے ہوئی ہے۔
چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 33 لاکھ 12 ہزار روپے ، 4645 برطانوی پاؤنڈ ، 1000 اماراتی درہم اور سعودی ریال برآمد ہوئے ، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا عیدالاضحیٰ پر بینکوں کے لیے تعطیلات کا اعلان