تاریخی فتح، نیپال نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 73 ویں میچ میں نیپال نے سکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
ڈنڈی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے 297 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، جو ان کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔
اس میچ میں کرن کے سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 41 گیندوں پر ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔
سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے تھے، چارلی ٹیئر 80 رنز، فن لے میک کریتھ 55 اور رچی بیرنگٹن 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیپال کی طرف سے کرن کے سی، ریجان دھکل اور سومپل کامی نے 2، 2 اور سندیپ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں:PCB نے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن تحلیل کر دی ، تمام عہدیدار فارغ