بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ میں او آئی سی رکن ممالک کو بھارتی جارحیت پر تفصیلی بریفنگ

Jun 03, 2025 | 09:41:AM
بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ میں او آئی سی رکن ممالک کو بھارتی جارحیت پر تفصیلی بریفنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ میں او آئی سی رکن ممالک کو بھارتی جارحیت پر تفصیلی بریفنگ، پہلگام حملے کو بغیر تحقیق پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو مسترد کردی۔

 تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو  نے اقوام متحدہ میں او آئی سی رکن ممالک کو بھارتی جارحیت پر تفصیلی بریفنگ دی ،فورم سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے الزامات کو سرحد پار حملوں کا جواز بنایا، پارلیمانی وفد نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:فرار ہونے والے قیدی کی والدہ نے اعلیٰ مثال قائم کر دی ۔۔۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے خطے کو غیرمحفوظ بنا دیا ہے، امن کا راستہ صرف مکالمے اور سفارتکاری سے ممکن ہے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئےحمایت جاری رکھی جائے، پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، ثالثی اور جنگ بندی کیلئےاو آئی سی کے کردارپر شکریہ ادا کیا۔

 پاکستان نے جامع مذاکرات، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا، او آئی سی ممالک نے پاکستان کی شفاف بریفنگ کو سراہتےہوئے یکجہتی کا اظہار کیا، اس موقع پر او آئی سی  نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور معاہدوں کے احترام پر زور دیا۔