عدت نکاح کیس؛ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

Jun 03, 2024 | 23:25:PM
عدت نکاح کیس؛ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد  نے دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اوقات کار میں فریقین میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا اور نا ہی انکی جانب سے کوئی پیش ہوا،عدالت میں 75 قتل اور دیگر سنگین جرائم کے ٹرائلز جاری ہیں ، فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،کیس کی سماعت 25 جون مقرر کی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارش، 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا