اسلام آباد: سعودی شہریوں سے موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار

Jun 03, 2024 | 17:25:PM
اسلام آباد: سعودی شہریوں سے موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے نوٹس پر اسلام آباد پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے سعودی شہریوں سے موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف 8 سے سعودی شہریوں سے موبائل فون چھینے  والا ایک ملزم گرفتار کر لیا، اسلام آباد پولیس نے 12 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے دونوں موبائل فون بھی برآمد کر لئے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوری کرنے آئے شخص کو ایئر کنڈیشن کے مزے لینا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد پولیس نے موبائل ٹیکنالوجی، کیمروں اور  ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کو ٹریس کیا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی علی رضا نے سعودی سفارت خانے جا کر  برآمد شدہ موبائل فون متعلقہ حکام کے سپرد کئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی آئی جی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس ملزم کی گرفتاری اور موبائل فون برآمد کرنے پر مبارکباد اور تحسین کی مستحق ہے، وفاقی وزیرداخلہ نے متعلقہ پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کر دیا۔