مردان ؛9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین معطل

Jun 03, 2023 | 22:42:PM
مردان ؛9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین معطل
کیپشن: 9مئی کے پرتشدد مظاہرے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مردان میں 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین معطل کر دیئے گئے۔
مردان میں 9 اور 10 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین کو معطل کردیا گیا، محکمہ تعلیم مردان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں سرکاری سکول کے 5 اساتذہ اور ایک چوکیدار شامل ہیں،معطل ہونے والے سرکاری سکول کے ملازمین پر تھانہ سٹی میں مقدمات درج ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی فیصلے کے آنے تک ملازمین معطل رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا کپتان کو ایک ہی دن میں دوسرا بڑا جھٹکا
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان نے بتایا کہ پرتشدد مظاہروں کی سی سی ٹی فوٹیج اور تصاویر سے متعلقہ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہیں۔
معطل ہونے والے محکمہ تعلیم کے ملازمین کے نام یہ ہیں،وکیل خان گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ کلے،محمداسماعیل pstگورنمنٹ پرائمری سکول خان میاں کلے ڈاگئی،امیرحمزہ pstجی پی ایس بارو شہبازگڑھی،طارق شاہ CTگورنمنٹ ہائی سکول سکندرے مردان،شیرشاہ چوکیدارجی ایچ ایس ہادی کلے تحت بھائی اورشکیل احمد pstجی پی ایس طاﺅس طارق آباد۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری