بھارتی سیریز "سیٹاڈل" میں سمانتھا پرابھو پریانکا چوپڑا کی ماں کا کردار نبھائیں گی

Jun 03, 2023 | 20:12:PM
بھارتی سیریز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی  معروف تیلگو اداکارہ سمانتھا پرابھو   سیریز"سیٹا ڈل" میں پریانکا چوپڑ اکی ماں کا کردار ادا کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ سمانتھا نےتصدیق کی ہے کہ وہ  پریانکا چوپڑا کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔

پریانکا  ہالی ووڈ سیریز"سیٹاڈل" کی مرکزی اداکارہ ہیں، سیٹاڈل شو کے بھارتی ورژن میں سمانتھا بھی جلوہ گر ہوں گی۔

ہالی ووڈ سیریزسیٹاڈل کے انٹرنیشنل اور بھارتی ورژن میں دو علیحدہ دور دکھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایبٹ آباد؛ خاتون کا غلط آپریشن کرنے پر ہسپتال کی 6 اوٹیز سیل، خالی کرنے کی مہلت

بھارتی سیٹاڈل میں پریانکا کا کردار ایک بچی کا  ہے، یہ بالکل ایسا ہی ہوگا جیسےاداکارہ  تبو نے "لائف آف پائی" میں عرفان خان کی ماں کا کردار ادا کیا تھا لیکن عرفان کا کردار بچہ تھا۔

سیٹاڈل انڈیا میں سمانتھا پرابھو اور ورون دھون ساتھ نظر آئیں گے، اس کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔

چند روز قبل ورون دھون نے بتایا تھا کہ شو کے کچھ مناظر کی عکسبندی کیلئے سربیا آئے ہوئے ہیں۔