ڈاکٹر کا کمال، 80 سالہ خاتون  کے بازو کی بجائے آنکھ کا آپریشن کردیا

Jun 03, 2023 | 13:23:PM
ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے خاتون کے بازو کے آپریشن کی بجائے آنکھ کا آپریشن کر دیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیبراعوان) ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے خاتون کے بازو کے آپریشن کی بجائے آنکھ کا آپریشن کر دیا۔ 

80 سالہ خاتون کے بازو کی ہڈی ٹوٹی تھی جس کا آپریشن کرنا تھا۔ ڈاکٹرز نے آنکھ میں موتیا کا آپریشن کر دیا۔ 

غلط آپریشن پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ جس پر ایبٹ آباد ڈی ایچ او موقع پر پہنچ گئے۔ 

ڈی ایچ او فیصل خانزادہ  نے ایبٹ آباد زمہ داروں کخیلاف کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے غلط آپریشن پر انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ 

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدرمیں بڑی کمی،11 روپے سستا  ہوا

فصیل خانزادہ  کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد زمہ داروں کخیلاف کاروائی کی جائے گی۔ معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی۔