گرل فرینڈ کا شادی اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ، لڑکے نے قتل کر دیا

Jun 03, 2021 | 11:43:AM
گرل فرینڈ کا شادی اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ، لڑکے نے قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کے شہر ممبئی کی کرائم برانچ نے 21 سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ گھنٹوں میں حل کر لیا، لڑکی کی جانب سے شادی اور رقم  کے مطالبے پر ملزم عاشق نے اپنی ہی گرل فرینڈ پرچاقو سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 
 بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام  کو فون آیا کہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سینٹ فرانسس چرچ کے قریب ایک خاتون بے ہوش پڑی ہوئی ہے ، جب خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ممبئی  کرائم برانچ کی ٹیم بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔کرائم برانچ کے افسر نے دیکھا کہ خاتون کی گردن پر نشان ہے اور اس کے زخم بھی ہیں جس کے بعد اس نے خاتون کی شناخت کرنے کی کوشش کرنا شروع کردی۔باندرہ اور دیگر علاقوں میں خاتون کی معلومات لینی چاہی لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ کرائم برانچ کو خفیہ معلومات حاصل ہو ئی کہ مقتول خاتون لال متی جھوپڑپٹی ، رنگ شاردا ہوٹل ، چرچ کے قریب سی مارگ باندرہ ویسٹ میں کرائے کے مکان میں رہتی ہے۔وہاں جانے کے بعد معلوم ہوا کہ اس عورت کے ساتھ ایک  بپن کنڈولانا نامی لڑکا بھی ہے اور یہ دونوں جھارکھنڈ سے آئے ہوئے ہیں اور دو ماہ سے یہیں مقیم ہیں جس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ اس کے عاشق کے ساتھ جھگڑا ہوگا۔ تلاش کے بعد  پتہ چلا کہ عاشق باندرہ کے آشرواد ہوٹل میں ٹھہرا ہوا ہے اور وہیں سے جھارکھنڈ فرار ہونے کی سوچ رہا ہے۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور جب تفتیش شروع ہوئی تو ملزم عاشق نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ قتل کیا ہے۔ ملزم نے مزید بتایا کہ ہم لوگ بہت دنوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے اور قتل کی رات اس کی گرل فرینڈ نے ملزم سے مطالبہ کرنا شروع کردیا کہ مجھ سے شادی کرو اور مجھےڈیڑھ لاکھ روپے بھی چاہئے، اگر رقم نہ دی تو میں جھوٹی عصمت دری کا مقدمہ دائر کروں گی اور دونوں کے مابین پیسوں کے بارے میں جھگڑا ہوتا رہا،اتوار کو موقع دیکھ کر عاشق نے گرل فرینڈ کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا اور لاش کو دوسری جگہ رکھ دیا تاکہ کوئی پہچان نہ سکے اور خود ممبئی سے فرار ہو جائے۔'پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہےاور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا مریض نے ڈر کر اہلیہ اور دوبیٹوں سمیت خودکشی کر لی