عفان وحید نے ہالی وڈ میں کام کی پیشکش مسترد کر دی!!!!کیوں؟

Jun 03, 2021 | 10:34:AM
عفان وحید نے ہالی وڈ میں کام کی پیشکش مسترد کر دی!!!!کیوں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ہالی وڈ یا بالی وڈ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش پاکستان کے متعدد اداکاروں میں پائی جاتی ہے لیکن پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکار عفان وحید ایک ایسے اداکار ہیں جنہوں نے ہالی وڈ سے کام کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا کہ انہیں 2 ماہ قبل ہالی وڈ سے پیشکش کی گئی تھی۔عفان نے بتایا کہ  یہ پیشکش انہیں ہالی وڈ اسٹار نکول کڈمین کے ساتھ پیش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس پیشکش سے متعلق کسی کو اس لیے نہیں بتایا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ یہ کردار نہیں نبھا پائیں گے۔

میزبان کے سوال پر عفان وحید نے پیشکش کو مسترد کیے جانے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ایسا انہوں نے اس لیے کیا کیوں کہ وہ اس وقت اپنی فلم کی شوٹنگ پر جارہے تھے۔ اداکار کے مطابق ہالی وڈ کو مذکورہ کردار کے لیے فٹ بال یا باسکٹ بال پلیئر چاہیے تھا جو بہت اچھا کھیل سکے اور وہ دونوں کھیلوں میں سے کسی ایک کھیل کے لیے بھی اچھا کھلاڑی نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ان کے پاس وقت بھی نہیں تھا کہ وہ ان کھیلوں کی تربیت لے سکیں لہٰذا بہتر کردار ادا نہ کرنے کی وجہ سے فلم کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔عفان وحید نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں تین چار سال پہلے بالی وڈ سے بھی پیشکش آئی تھی لیکن کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے پیغام چونکہ فیس بک پر موصول ہوا تھا لہٰذا وہ چیک نہیں کرپائے اور یہ پیغام 2 سال بعد پڑھا تو سوائے معذرت کے کچھ نہ کرسکا۔
 یہ بھی پڑھیں:    ویکسین لگائیں۔۔لاکھوں پائیں۔۔